Monday, 12 March 2012

Today's "Totka" (آج کا ٹوٹکا)


آج کا گھریلو ٹوٹکا


انناس ایک قوت بخش پھل جس میں حیرت انگیز فوائد ہیں


انناس ایک قوت بخش پھل ہے۔ انناس ڈبے میں بھی دستیاب ہے۔  اس میں حیاتین اور کئی معدنی اجزاء ہوتے ہیں۔ میں نے اس کا استعمال مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بہت دیکھا ہے۔  ملائیشیا کی خواتین کے ہاتھوں میں صبح صبح انناس کے ڈبے ہوتے ہیں۔  بڑے مزے سے کھا رہی ہوتی ہیں۔  پنڈلیوں کی درد، ورم میں بہت مفید ہے اور تھکن کے لیے لاجواب پھل ہے۔  تھکن، کمزوری یا جسم میں درد ہو تو انناس کھائیے۔  آپ کا بلند فشارِخون بھی صحیح ہو گا اور مزاج کا چڑچڑاپن بھی دور ہو جائے گا۔  انناس کے چند قتلے کھاتے ہی آپ کا مزاج خوشگوار ہوگا۔  آپ گھر کا کام کاج دوبارہ ٓآسانی سے کر سکیں گی۔ انناس کھانے سے پیشاب بھی کھل کر آتا ہے۔  بازار میں ملنے والے ڈبہ بند انناس کو مشین کے ذریعے خاص طورپر کاٹا جاتا ہے ، پھر اس کے ٹکڑے کر دیے جاتے ہیں۔ تازہ انناس دستیاب نہ ہو تو بازار سے دستیاب انناس استعمال کیاسکتا ہے۔ اپنی غذا کا خاص خیال رکھیے، آپ کی تھکن خود بخود دور ہو جائے گی۔ ہمارے ہاں خواتین بھرپور غذا نہیں لیتیں بلکہ کام میں جتی رہتی ہیں ، اسی لیے تھکن ہو جاتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Blogger Gadgets