Friday, 9 March 2012

Today's "Totka" (آج کا ٹوٹکا)


مچھروں کا موسم اور ڈینگی کا حملہ

مچھروں کا مسئلہ سب کو درپیش ہے۔اس مسئلہ کے حل کے لیے بازار میںملنے والی مچھرمار جلیبی لگائی جاتی ہے، اس کی بو تیز ہوتی ہے جو برداشت نہیں ہوتی۔ آپ پنساری سے یہ دوائیں منگائیے: حرمل آدھ پائو، صعتر فارسی ایک چھٹانک، حب الرشاد ایک چھٹانک۔ صعتر فارسی اور مرمکی بھی اتنی مقدار میں لے لیں۔ ان سب کو ملا کر رکھ لیں۔ دو چار کوئلے جلا کر کڑاہی میں رکھیں اور مٹھی بھر لے کر اس پر ڈال دیں۔ کمرا بند کر دیں۔ اس کی دھونی سے بہت فرق پڑے گا۔ ہمارے پیارے رسول  نے لوبان اور صعتر فارسی کی دھونی کو صحت کے لیے مفید قرار دیا ہے۔حشرات الارض سے نجات دلانے کے لیے لوبان کے ساتھ صعتریا اشح ملا کر دھونی دینے سے کوئی بھی الرجی نہیں ہوتی۔ اگر رات کو ان کی دھونی دے کر خالی کمرا بند کر دیا جائے تو مچھروں کے علاوہ لال بیگ، مکھیاں اور چھپکلیاں صبح مری ہوئی نظر آئیں گی۔ محترم ڈاکٹر خالد غزنوی مرحوم نے اس بارے میں اپنی کتاب میں تفصیل بیان کی ہے۔ آپ بھی آزما کر دیکھئے۔پہلے زمانے میں اسپرے نہیں ہوتے تھے۔ گھروں میں دھونی دی جاتی تھی۔ بچے کی ولادت کے بعد روزانہ شام کو حرمل کی دھونی لازمی دی جاتی تھی تاکہ کوئی بھی جراثیم یا کیڑے کمرے میں نہ رہیں۔ لوبان جلاتے تھے۔

No comments:

Post a Comment

Blogger Gadgets